12 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی یاد میں ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے عظیم الشان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

ابنا: سیمینار سے حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت شیرازی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ سیمنار میں علماء کرام اور حوزہ علمیہ قم میں موجود دینی طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں یکم جولائی قرآن و سنت کانفرنس کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ کی نمائش کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین قم نے پروگرام کے اختتام پر دینی طلاب کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا ہوا تھا۔

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تاریخ گذرنے کے ساتھ ساتھ مذاہب اور مکاتیب فکر میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، جہاں دوسرے ادیان اور مذاہب میں تبدیلیاں آئی ہیں، وہیں شیعہ مسلمانوں میں بھی تاریخ گذرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی رہی۔علامہ ناصر عباس جعفری نے ملکی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے بعد الیکشن آ رہے ہیں، ہم ان الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں قم کے علماء کرام ہماری مدد کریں۔ ہم نے جنگی بنیادوں پر قوم میں کام کرنا ہے۔ ہم نے قوم کو ووٹ کی طاقت کی اہمیت بتانی ہے، ہم اس ووٹ کے ذریعے نظام کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ ہم ملت تشیع کے کروڑوں جوانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے کردار کو ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

.......

/169