ابنا: عراق کےایک اعلی پولیس سربراہ کرنل جاسم البیاتی نے کہا کہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگروں نے کل شمالی عراق کے آمرلی – سلیمان بیک کے راستے میں 25 افراد کو گرفتار کرکے ان میں سے 8 شیعوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا-رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کے جانے کےموقع پر سیکورٹی فورسزکی ایک گاڑی کو بھی بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے-ادھر بغداد کے جنوب میں واقع "جرف السحر"میں بم کے دو الگ الگ دھماکوں میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے –دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق دو عراقی شہری بغداد کے مغربی علاقے میں ہونیوالی فائرنگ میں جان بحق ہوگئے.
ادھر موصل میں مسلح افراد نے" آسیا سل" موبائل کمپنی کےایک ملازم کے گھر پر حملہ کرکے اسے ہلاک کیا -
.......
/169