12 اگست 2012 - 19:30

کوئٹہ… بلوچستان کے شہر قلات ميں نامعلوم افراد نے تين راکٹ فائر کئے تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا، پنجگور ميں بھي سيکيورٹي فورسز پر بھي راکٹوں سے حملہ کيا گيا.

ابنا: پوليس ذرائع کے مطابق قلات ميں نامعلوم مسلح افراد نے قريبي پہاڑوں سے تين راکٹ فائرکئے جو شہر کے مختلف علاقون ميں گرے راکٹ گرنے سے زوردار دھماکے ہوئے.جس سے شہريوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا ،راکٹ فائر کرنے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ بھي کي.پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کي جوبي فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے.پنجگور کے علاقے چتکان ميں بھي نامعلوم مسلح افراد نے سيکيورٹي فورسز کے کيمپ پر دو راکٹ فائر کئے جس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کي تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا. سيکيورٹي فورسز کي جوابي فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے.

.......

/169