11 اگست 2012 - 19:30

صہیونی ریاست کے صدر نے ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی مہم جوئي کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: صہیونی ٹی وی نے آج ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں صہیونی صدر کو ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کا مخالف دکھایا گيا ہے صہیونی صدر اس دھڑے کے سربراہ ہیں جو ایران پر حملوں کا مخالف ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ شیمون پرز نے امریکی وزیر جنگ لئون پانتہ سے ملاقات میں کہا ہےکہ ایران پر حملہ کوئي اچھا آئیڈیا نہیں ہے کیونکہ اس سے اسرائیل کو نہایت ہی خطرنا ک نتايج جھیلنے پڑیں گے۔ ادھر صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ اس وقت صہیونی کابینہ میں وسیع پیمانے پر اور انٹلجنس میں متفقہ طور پر ایران پر حملوں کی مخالفت پائي جاتی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ فوج کے چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ، فضائيہ کے سربراہ، فوجی انٹلجنس کے سربراہ ، اور موساد کے سربراہ نیز صہیونی ریاست کی داخلی سکیوریٹی کے سربراہ سب ایران کے خلاف حملوں کے مخالف ہیں۔ ادھر کادیما پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ شائول موفاز نے خبردار کیا ہےکہ ایران پرحملوں سے اسرائيل کو شدید خطرے لاحق ہوجائيں گے۔ یاد رہے صہیونی ریاست امریکہ کی حمایت سے ایران کے خلاف حملوں کے حوالے سے پروپگينڈا کرتی رہتی ہے ۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی ریاست کی گیدڑ بھپکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی یہ حيثیت نہیں ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرسکے اور اگر اس نے کوئي حماقت کی بھی تو گویا اس نے اپنی تباہی کے پروانے پر دستخط کردئے ہیں۔

.....

/169