11 اگست 2012 - 19:30

تہران میں مسئلہ فلسطین اور اسلامی بیداری کے زیر عنوان تحریک حماس کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا ہے۔

ابنا: اس اجلاس میں عالمی فلسطینی کانفرنس کے سکریٹری جنرل حسین شیخ الاسلامی اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین نیز تحریک حماس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ حسین شیخ الاسلامی نے عالمی یوم قدس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قدس وفلسطین عالم اسلام کے بنیادی مسائل ہیں اور امت اسلامی کو صہیونیوں کےمقابل ملت فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے نیز مقدس مقامات کو صہیونی چنگل سے آزاد کرالینا چاہیے۔ انہوں نے عالمی یوم قدس کو مسلمانوں کے اتحاد کی تجلی سے تعبیر کیا۔ یاد رہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو یوم قدس قراردے کر فلسطینی قوم کی جدوجہد میں تازہ روح پھونک دی ہے ۔ اس دن ساری دنیا میں مسلمان اور آزاد ضمیر انسان مظاہرے کرکے ملت فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کی مذمت کر تےہیں۔

.......

/169