10 اگست 2012 - 19:30

پاکستان میں طالبان دہشتگرد گروہ ماہ مبارک رمضان میں لاہور میں پاکستان ایر فورس بیس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملوں کی سازشیں بنارہا ہے۔

ابنا: پاکستانی اخبار جسارت آن لائن نے میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ محکمہ داخلہ کو موصولہ رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہےکہ طالبان دہشتگردوں کی دو ٹیمیں ستائيس اور اٹھائيس ماہ مبارک رمضان کو اہم فوجی تنصیبات پر حملوں کی سازشیں بنارہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق طالبان دہشتگرد ان سازشوں سے سیف اللہ کی موت کا بدلہ لینا چاہتے ہیں جو یکم اگست کو ڈیرہ غازی خان میں فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوا تھا۔

انٹلجنس رپورٹ کے مطابق طالبان دہشتگردوں نے تونسہ کے ڈاکٹروں کو اغوا کرکے جو تاوان کی رقم حاصل کی تھی اس سے ایک ہونڈا گاڑی، ہتھیار، دھماکہ خيز مواد اور چار خود کش جیکٹس خریدے ہیں اور دھماکہ خيز مواد سے بھری گاڑی تحصیل کبیر والا کے نامعلوم مقام پر کھڑی کی گئي ہے۔ ماہرین کو تعجب ہے کہ پاکستان کی انٹلجنس ان معلومات کے باوجود کس بنا پر طالبان دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنانے میں ناتواں ہے۔ یاد رہے پاکستان میں طالبان اور القاعدہ دہشتگردوں کو  بعض سیاسی مذہبی جماعتوں اور خفیہ اداروں کے بعض حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔ 

.......

/169