ابنا: موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ يہ مظاہرے چود فروري نامي انقلابي اتحاد کي اپيل پر کئے جس نے آج جمعہ آزادي وطن منانے کا اعلان کيا تھا-بحرين عوام نے اپنے ہاتھوں ميں ايک نوجوان حسين القلاف کا علامتي تابوت اٹھائے ہوئے تھے جسے سعودي فوجيوں نے گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کے دوران گولياں مار کر شہيد کرديا تھا-
خبروں ميں کہا گيا ہے جزيرہ سترہ، جدحفص، اور سنابس کے علاقوں ميں آج صبح زبردست مظاہرے ديکھنے ميں آئے اور لوگوں نے شاہي حکومت کے خلاف اپنے شديد غم غصے کا اظہار کيا-
مظاہرين نے حکومت مخالفين کے ساتھ سيکورٹي فورس کے تشدد آميز رويئے کي مذمت ميں نعرے لگائے اور اپنے ملک سے غاصب سعودي فوجيوں کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا-
بحريني عوام نے جمعرات کے روز بھي ملک کے مختلف شہروں ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرے کئے تھے-سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جمہوريت کي بالادستي کے لئے مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں پر آنسوگيس کے گولے اور ربر کي گوليوں کا آزادانہ استعمال کيا تھا جسکے نتيجے ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے تھے-بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي تحريک جاري ہے اور لوگ شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
.......
/169