9 اگست 2012 - 19:30

ایران کے صوبہ مازندران کے شہرساری میں بارھویں قرآن وعترت نمائش لگائی گئی ہے جس میں ملک کے نامورپبلشرز اورقرآنی سافٹ وئیرزکوبنانے والی کمپنیا ں شرکت کررہی ہیں۔

ابنا: صوبہ مازندران کے محکمہ اسلامی ثقافت و گائیڈنس کے سربراہ حجۃ الاسلام عباس علی ابراہیمی نے۸ اگست کو اس نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ مازندران کی یہ قرآن وعترت نمائش اس صوبے کا ایک بہت عظیم مذہبی اورثقافتی واقعہ ہے اورگزشتہ سال لوگوں نے اس نمائش کو بہت سراہا ہے اورامید کی جاتی ہے کہ اس سال پہلے سے زیادہ لوگ اسے پسند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد قرآنی مفاہیم کومنتقل کرنے کےلیے آرٹ اورثقافت جیسے وسائل سے استفادہ کرنا ہے تاکہ معاشرے کے افراد کواس الہی کتاب سے زیادہ سے زیادہ مانوس کیا جاسکے۔
حجۃ الاسلام ابرہیمی نے کہا ہے کہ اس نمائش میں کتابوں اورسافٹ وئیرزکوکم ازکم ۲۰فی صدکی رعایت کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے۔
انہوں نے قرآنی سافٹ ویئرزکے قالب میں ۳ہزارسی ڈیزکوپیش کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نمائش میں بصری آرٹ،خطاطی،پینٹنگ،معرق کاری اورمٹی کے برتنوں پرکام جیسے موضوعا ت پراسٹالزلگائے گئے ہیں.

.......

/169