8 اگست 2012 - 19:30

کراچي کے علاقے اورنگي ٹاون ميں فائرنگ سے پانچ افراد زخمي ہو گئے جس کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دي.

ابنا: تفصيلات کے مطابق اورنگي ٹاون نمبر 15بنگلا بازار کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے 2خواتين سميت پانچ افراد زخمي ہو گئے. واقعے کے بعد علاقے ميں کشيدگي پھيل گئي اور مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے دو بسوں کو آگ لگادي. واقعے کے بعد پوليس کي بھاري نفري موقع پر پہنچ گئي اور صورتحال سنبھالنے کي کوشش کي جارہي ہے.

.......

/169