7 اگست 2012 - 19:30

ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ شام میں مغوی ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے –

ابنا: داوود اوغلو آج میانمار روانگی سے پہلے انقرہ ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی خطے کے دو اہم ملک ہیں جن کا آپس میں تاریخی رشتہ ہے –ترکی کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شام میں مغوی ایرانی زائرین کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا ہے اور ترکی اس معاملے کو انسانی نقطہ نظر سے دیکھ کر مغوی ایرانی زائرین کی اپنے وطن واپسی کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گا –داؤد اوغلو کا کہنا تھا کہ شام کے معاملے میں ترکی اور ایران کے مابین اختلاف کے باوجود انقرہ نے ہمیشہ انسانی مسائل کو سیاسی مسائل سے ہٹ کر دیکھا ہے –ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے حالیہ دورہ ترکی کے موقع پر داؤد اوغلوکے ساتھ ملاقات میں ترکی کی حکومت سے ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی–

.......

/169