ابنا: اطلاعات کے مطابق رياض حجاب تين وزراء سميت پڑوسي ملک اردن چلے گئے ہيں.دوسری طرف شام کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ وزیراعظم ریاض حجاب کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عمر غلونجی کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے جو کہ ایک عبوری حکومت چلائیں گے۔ ياد رہے کہ صدر بشارالاسد نے جون ميں پارليماني انتخابات کے بعد وزيراعظم مقرر کيا تھا.اس سے پہلے وہ وزير زراعت کے منصب پر فائز تھے. دريں اثناء دمشق ميں شام کے سرکاري ٹيلي ويژن کے ہيڈکوارٹرز ميں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتيجے ميں تین افراد زخمي ہوگئے ہیں۔ سرکاري ٹي وي کي اطلاع کے مطابق دھماکا عمارت کي تيسري منزل ميں ہوا ہے.
.......
/169