7 اگست 2012 - 19:30

پشاور کے علاقے حيات آباد ميں دھماکہ ہوا ہے جس ميں ابتدائي اطلاعات کے مطابق سيکورٹي فورسز کے چار اہلکار زخمي ہوگئے. دھماکہ حيات آباد فيز تھري چوک پر ہوا.

ابنا: پوليس ذرائع کے مطابق خاصہ دار فورس کي گاڑي کو نشانہ بنايا گيا. دھماکے سے گاڑي کو نقصان پہنچا اور چار اہلکار زخمي ہوگئے. زخميوں کو خيبر ٹيچنگ اسپتال اور حيات آباد ميڈيکل کمپليکس منتقل کرديا گيا. بم ڈسپوزل يونٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے ہيں اور دھماکے کي نوعيت معلوم کي جا رہي ہے.

.......

/169