ابنا: الوفاق ویب سائٹ کے مطابق اس تنظیم نے ایک بیان میں مظاہرے جاری رکھنے کے بارے میں آل خلیفہ کے وزیر داخلہ کے ساتھ بعض گروہوں کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرے کرنا ملت بحرین کا حق ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ آزادی بیان اور مظاہرے کرنے کا حق ایسا مسئلہ ہے جس پر مذاکرات کی کوئي ضرورت نہیں ہے کیونکہ تمام دساتیر اور عالمی قوانین میں اس حق پر تاکید کی گئي ہے اور جو چيز غیر قانونی ہے وہ تشدد آمیز اقدامات اور مظاہرین کو گرفتار کرنا ہے۔ جمعیت الوفاق کے بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کی وزارت داخلہ مظاہرین کو تشدد سے سرکوب کرنے کی ذمہ دار ہے اور اسے فورا اپنی یہ پالیسیاں ختم کر دینی چاہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ شب بھی ملت بحرین نے احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی سرنگونی پر تاکید کی۔ ملت بحرین نے جارح سعودی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کی جانب سے آل خلیفہ کی حمایت کی بھی مذمت کی۔ سترہ جزیرے میں بھی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے کہا ہے کہ ملت بحرین اپنے مطالبات کی تکمیل تک احتجاج کرتی رہے گي۔مظاہرین پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملوں میں کئي افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
.......
/169