ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایک انٹرویو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سیکورٹی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے جنوبی خلیج فارس کے ملکوں کو ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ کا ساتھ دینے اور عالمی استکبار کے تسلط میں رہنے سے طاقت حاصل نہيں ہوگی۔ بنابرایں بہتر ہے کہ یہ ممالک اپنی توانائیوں پر بھروسہ کریں ۔ایڈمرل سیاری نے تاکیدکے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خلیج فارس کو جنوبی خلیج فارس کے ملکوں کے تعاون سے پوری طرح سیکورٹی فراہم کرسکتا ہے اور دوسرے ملکوں کی موجودگی کی ضرورت نہيں ہے۔......./169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334864
ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خلیج فارس میں سب سے بڑا سیکورٹی فراہم کرنے والا قرار دیا ہے۔