ابنا: سعید جلیلی نے کہا کہ امریکہ، بعض استعماری طاقتیں اور ڈکٹیٹر حکومتیں علاقے کا بڑا مسئلہ ہیں اور وہ علاقے کے مسائل کی راہ حل پیش نہیں کر سکتیں۔اس سے قبل سعید جلیلی نے بیروت پہنچنے پر کہا کہ ایران، علاقے کے استحکام اور سیکورٹی میں لبنان کے اہم کردار اور استقامت کی بنا پر اس کا بہت احترام کرتاہے ۔سعید جلیلی نےکہا کہ اسلامی بیداری نے آج کافی توانائی حاصل کر لی ہے اور فطری امر ہے کہ علاقے میں امن و استحکام اور امن و ثبات کےدشمن اور مسلم امہ کےدشمن اس صورت حال سے خوش نہيں ہیں۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کےسیکرٹری نے کہا کہ دشمن کی یہ کوشش ہے کہ علاقے میں پیدا ہونے والی سامراج مخالف لہر کو دوسرے مسائل میں الجھا دیں جبکہ موجودہ حالات علاقے کے عوام کے لئے اپنے مطالبات حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔سعید جلیلی نے علاقے کے موجودہ حالات میں اسلامی ملکوں کی ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے لئے بہترین موقع فراہم ہوگیا ہے لہذا اس موقع سے زیادہ سے زيادہ فائدہ اٹھانے کے لئے علاقے کے عوام کے امن وچین اور امت مسلمہ کے مفادات کے پیش نظر علاقے کی قومیں اور ممالک ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ مشورہ کریں۔واضح رہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لبنان کے اعلی حکام سے ملاقات اورگفتگو کے لئے بیروت کے دورے پر ہیں۔......./169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334840
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے لبنان کے صدر میشل سلیمان سے ملاقات میں لبنان کی مزاحمت و استقامت کی تعریف کی ہے۔