4 اگست 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کےوزير خارجہ نے قطر کے وزير خارجہ سے ٹيلي فوني گفتگو ميں علاقے کے حالات منجملہ شام کي صورتحال پر بات چيت کي ہے

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اپنے قطري ہم منصب شيخ حمد بن جاسم آل ثاني سے اس ٹيلي فوني گفتگو ميں قطر کي حکومت سے کہا ہے کہ وہ  شام ميں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ايراني زائرين کي رہائي کے لئے اپني پوري کوشش بروئے کار لائے –ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو کو بھي ٹيلي فون کرکے ترکي سے کہا ہے کہ وہ شام ميں اغوا کئے گئے ايراني زائرين کي رہائي کے لئے اپني کوششيں انجام دے  -سنيچر کو اڑتاليس ايراني زائرين کو اس وقت مسلح افراد نے اغوا کرليا جب وہ دمشق ہوائي اڈے سے حضرت زينب سلام اللہ عليھا کے حرم کے اطراف ميں واقع اپنے ہوٹل کي جانب جارہے تھے –- اس درميان سعودي عرب کے ٹي وي چينل العربيہ نے ان ايراني زائرين کي ويڈيو فيلم  نشر کي جو مسلح افراد کے قبضے ميں ہيں –

.......

/169