4 اگست 2012 - 19:30

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نےبنگلادیش میں میانمارکےجلاوطن مسلمانوں کی صورت حال کو افسوسناک قراردیاہے۔

ابنا: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق میانمارکےجلاوطن  مسلمانوں کی خراب صورت حال کےباوجود ، حکومت بنگلادیش نے تین امدادی اداروں کوان کےکیمپوں تک نہيں پہنچنےدیا۔اس رپورٹ کےمطابق حکومت بنگلادیش نے ایم ایس ایف سےموسوم مسلمانوں کےامدادی ادارےسمیت مختلف امدادی تنظیموں کوحکم دیاہے کہ میانمارکےجلاوطنوں کےلئےاپنی سرگرمیاں فورا بند کردیں۔اس وقت میانمارکےروہنگیان قبیلےکےتین ہزارمسلمان میانمارسےجان بچا کربنگلادیش میں پناہ لئےہوئےہيں۔ان آوارہ وطن مسلمانوں کوپینےکےپانی اورخوراک سمیت ضرورت کی مختلف اشیاء کی قلت کاسامنا ہےجبکہ ناقص خوراک کی وجہ سے بچے بحرانی حالات کاشکارہیں۔بنگلادیش کےوزیراعظم نے آوارہ وطنوں کی بنگلادیش میں موجودگی کی مخالفت کرتےہوئےکہاہےکہ بنگلادیش کوبھی اس وقت غربت کاسامناہے۔میانمارکےصوبہ راخین میں انتہاپسندبودائیوں کےحملوں میں ہزاروں مسلمان جاں بحق ،زخمی اورآوارہ وطن ہوچکےہيں جبکہ ایک بڑی تعداد بنگلادیش جیسےپڑوسی ملکوں میں پناہ لئےہوئےہیں۔

.......

/169