4 اگست 2012 - 19:30

سعودی عرب کےالشرقیہ علاقےمیں پرامن مظاہرین کوکچلنےکےلئے نیشنل گارڈ کےدستوں کوروانہ کردیاگیاہے۔

ابنا: سعودی تجزیہ نگارحمزہ الحسن نے العالم کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ سعودی حکومت نے الشرقیہ علاقےکےعلاقےمیں عوامی احتجاج کی لہر کوملک کےمختلف علاقوں میں پھیلنےسےروکنےکےلئے مظاہرین کوکچلنےکےلئے نیشنل گارڈ کےدستوں کوصوبہ الشرقیہ روانہ کردیاہے جوآل سعود کی عاجزی اور کمزوری کی علامت ہے۔حمزہ حسن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ نیشنل گارڈ آل سعود کےحامی قبیلوں پرمشتمل ہے کہاکہ سعودی حکام یہ دعوی کرتےہیں کہ نیشنل گارڈ کوصوبہ الشرقیہ کی آئل تنصیبات کی حفاظت کےلئےروانہ کیاگیاہے جوصحیح نہيں ہے کیونکہ آئل تنصیبات کےلئے برسوں پہلے امریکہ کی نگرانی میں فوجی بٹالین تشکیل دی جاچکی ہے۔خلیج فارس کےامورکےریسرچ سنٹرآئي جی ای کےڈائرکٹرعلی الاحمد نے پریس ٹی وی کورپورٹ دیتےہوئےسعودی عرب میں بدامنی کوخطرناک قراردیا اورکہاکہ جلدہی الشرقیہ صوبےکاکنٹرول  سعود ی حکومت کےکنٹرول سےنکل جائےگا اوراگراحتجاجی مظاہروں کاسلسلہ دوسرےعلاقوں تک پھیل گیاتو اس کا اثرتیل اورانرجی کی منڈی پربھی پڑےگاکیونکہ اس علاقےمیں دنیاميں تیل کاسب سےبڑا ذخیرہ ہے ۔پرامن سعودی مظاہرین اپنےملک میں سیاسی واقتصادی اصلاحات پرعمل درآمد، غربت اوربےروزگاری کےخاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کررہے ہيں۔

.......

/169