4 اگست 2012 - 19:30

ملتان …ملتان کے چوک بازار کے قريب ہفتے کي صبح دھماکے سے گرنے والي عمارتوں کے ملبے سے ايک اور شخص کي لاش نکال لي گئي ہے. جس کے بعد مرنے والوں کي تعداد 7 ہوگئي ہے.

ابنا: واقعہ ہفتے کے روز ملتان کے علاقے حسين آگاہي چوک کے قريب پيش آيا تھا. دھماکا اس وقت ہوا جب کپ ْبازار کے ايک گودام ميں آتش بازي کا سامان منتقل کيا جارہا تھا. دھماکا اس قدر شديد تھا کہ تين منزلہ عمارت گر گئي، جبکہ اس کے سامنے موجود چار منزلہ بلڈنگ ميں آگ لگ گئي. اس عمارت ميں بھي آتش بازي کا سامان موجود تھا.دھماکے ميں 6 افراد موقع پر ہلاک اور کئي زخمي ہوگئے تھے.بعد ميں ملبہ ہٹانے کے دوران ايک اور لاش برآمد ہوئي ہے جس کے بعد مرنے والوں کي تعداد 7 ہوگئي ہے.

.......

/169