3 اگست 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے فاتح ايک سو دس ميزائل کے چوتھے ترقياتي ورژن کا کامياب تجربہ کيا ہے۔

ابنا: وزير دفاع بريگيڈير جنرل احمد وحيدي نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ يہ ميزائيل ٹھيک اور دقيق طرح سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کي پوري صلاحيت رکھتا ہے۔ وزير دفاع احمدي وحيدي نےکہا کہ يہ ميزائل راڈار سسٹم کے مراکز ، فوجي کمان کے مراکز ، فوجيوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ کے گوداموں کو منہدم کرسکتا ہے۔اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے کہاکہ بہت کم ملکوں کے پاس اس طرح کے ميزائيل بنانے کي ٹکنالوجي ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران نے  مقامي ٹکنالوجي پر بھروسہ کرکے يہ طاقت حاصل کي ہے۔انہوں نے کہا کہ يہ ميزائيل تين سو کلو ميٹر فاصلے تک مار کرسکتا ہے- انہوں نے کہا يہ ميزائيل بحيرہ عمان اور خليج فارس ميں سبھي علاقائي ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع نے کہا کہ يہ ميزائيل دفاعي مقصد کے لئے بنايا گيا ہے اور اس کا استعمال پر صرف انہي لوگوں کے خلاف کيا جائےگا جو اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب بري نظر سے ديکھنے کي کوشش کريں گے۔

.......

/169