3 اگست 2012 - 19:30

لبنان میں عرب مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے شام کے خلاف امریکی صہیونی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے بعض عرب حکمرانوں نے اس سلسلے میں صہیونیوں کو رو سفید کردیا ہے۔

ابنا: لبنان عرب مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل فیصل داؤود نے  لبنان میں ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں شام کے خلاف امریکی صہیونی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے بعض عرب حکمرانوں نے اس سلسلے میں صہیونیوں کو رو سفید کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ اس وقت مسلمان قوموں کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں اور ایران مسلمان قوموں کی امید ہے۔ اس ملاقات میں رکن آبادی نے بھی اسرائیل اور علاقہ میں اس کے حامیوں کی شام میں مداخلت کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

.......

/169