2 اگست 2012 - 19:30

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ترکی دہشت گردی کی حمایت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی شام میں حملے کرنے کے لیے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں پر اپنے ملک کی سرحدیں اور ہوائی اڈے کھول کر شام میں دہشت گردی کی حمایت میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے اپنے ملک میں فوجی مراکز قائم کیے ہیں اور اسرائیل امریکہ قطر اور سعودی عرب کے خفیہ ادارے وہاں سے دہشت گردوں کو شامی عوام کے خلاف جنگ میں کنٹرول اور ان کی ہر قسم کی مدد کر رہے ہیں۔ شام کی وزارت خارجہ نے فرانس اور امریکہ پر شام میں باغیوں کو جدید مواصلاتی وسائل فراہم کرنے کا الزام لگایا۔شام کی وزارت خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کے استعفے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام ان کے منصوبے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویٹالی چورکین نے بھی کوفی عنان کے استعفے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خبر بہت بری تھی۔ انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کی حمایت کی ہے۔

.......

/169