1 اگست 2012 - 19:30

سعودي عرب ميں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ منگل اوربدھ کي درمياني شب مشرقي شہر صفوا کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرين نے آل سعودي کي ظالمانہ پاليسيوں کي مذمت کرتے ہوئے سرکردہ شيعہ عالم دين آيت اللہ نمر باقر نمر سميت تمام سياسي قيديوں کي فوري اور غير مشروط رہائي کا مطالبہ کيا۔يہ مظاہرے آيت اللہ نمر باقر نمر کي اہليہ  کي آخري رسومات ادا کرنے کے بعد ہوئے ہيں جس ميں بڑي تعداد ميں لوگ شريک تھے- سعودي سيکورٹي فورس نے آٹھ جولائي کو ناکام قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد آيت اللہ نمر باقر نمر کو زخمي حالت ميں گرفتار کرليا تھا۔آيت اللہ نمر کي گرفتاري کے بعد سے سعودي عرب ميں مظاہروں کا سلسلہ تير ہوگيا ہے۔سعودي عرب کے عوام پرامن مظاہروں کے ذريعے ملک ميں سياسي اور معاشي اصلاحات کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں۔

........

/169