1 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے شہرلاہور کے بادامي باغ فروٹ منڈي ميں ہونے والے دو دھماکوں کے نتيجے ميں 23 افراد زخمي ہوگئے ہيں۔

ابنا: ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور کے بادامي باغ فروٹ منڈي ميں ہونے والے دو دھماکوں کے نتيجے ميں 23 افراد زخمي ہوگئے ہيں۔ ان ميں سے دو افراد کي حالت نازک بتائي جاتي ہے۔ زخميوں کو مقامي اسپتالوں ميں منتقل کرديا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے فروٹ منڈي کے گيٹ اور ايک پارکنگ ميں ہوے۔

دھماکے کے بعد پوليس اور امدادي اداروں نے امدادی کارروائي شروع کردي ہے اور زخميوں کو اسپتال پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر ميں سيکورٹي سخت کردي گئي ہے اور شہر کے داخلي اور خارجي راستوں کي کڑي نگراني شروع کردي گئي ہے۔

.....

/169