31 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع سوپور میں سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ایس او جی سے وابستہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا -

ابنا:سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کل شام کشمیری عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف179بٹالین کے کیمپ کی طرف ایک دستی بم پھینکا جو کیمپ کے نزدیک سڑک پر گر کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا- دھماکے کے نتیجے میں ایس او جی سے وابستہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا- اس موقع پر آس پاس کے علاقوں میں افرا تفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے-

دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لےکر تلاشی کارروائی شروع کی لیکن حملہ آوروں کا کوئی سراغ نہیں ملا- گذشتہ چار دنوں میں مذکورہ کیمپ پر یہ عسکریت پسندوں کا دوسرا گرینیڈ حملہ تھا ۔.......

/169