ابنا: ویبسٹر گریفین ٹارپلی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ نیٹو فوجی تنظیم کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو نیٹو کے ہاتھوں کا کھلونا بنانے پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا مواخذہ ہونا چاہیے۔ ٹارپلی نے لیبیا میں نیٹو کی کاروائيوں اور شام کے خلاف نیٹو کے جارحانہ عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اس بات کی دلیل ہیں کہ اقوام متحدہ نیٹو کے اشاروں پر کام کررہی ہے۔
.......
/169