ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات میں فلسطینوں پراسرائیل کےمظالم پرعرب رجعت پسند حکمرانوں کی خاموشی اور شام کے خلاف ان کی جنون آمیز معاندانہ حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں موجود امریکی نوکر عرب حکمراں، اسرائیل کو مضبوط اور اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور بنانا چاہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ تمام قومیں استقلال، آزادی اور عدل و انصاف کی خواہاں ہیں اور عوام کے ان مطالبات کو پورا کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ علاقہ میں امریکہ کے نوکر عرب حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ شام میں مداخلت کے بجائے اپنے ممالک میں عوام کے حقوق اور مطالبات کو پورا کریں، انھوں نے کہا کہ نیٹو اور امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک ، انسانی حقوق کے سب سے بڑے دشمن اور جمہوریت کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ شامی عوام اور حکومت اس سخت مرحلے سے آسانی کے ساتھ عبور کرجائیں گے اور ان ےک دشمن تاریخ میں ذلیل اور رسوا ہوجائیں گے۔ اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے شامی صدر کا سلام ایرانی صدر کو پیش کرتے ہوئے شام کے زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔
.......
/169