ابنا: کيلے فورنيا کے شہر ايناھم ميں گلياں اور سڑکيں مظاہرين سے بھري ہوئي ہيں جوپوليس کيخلاف نعرے بازي کررہے ہيں. پوليس نے مظاہرين کو ڈزني لينڈ سے دور رکھنے کيلئے پوليس لائن بنائي جس سے عارضي طور پر کئي ٹريفک انٹرسيکشن بلاک ہوگئے.
پوليس نے مشتعل مظاہرين ميں سے 9 کو گرفتار کرليا جن پر سڑک بلا ک کرنے اور اشتعال پھيلانے کے معمولي چارج لگائے گيے ہيں جبکہ ايک خاتون پرمني مارکيٹ کے کلرک پر حملہ کرنے کا الزام ہے. پوليس نے 21 جولائي کو ايک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کرديا تھا.