ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کے جواب میں امام بارگاہ کی سکیورٹی پر معمور شیعہ نوجوانوں جوابی فائرنگ کی جن کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ شدید نویت کا تھا۔ البتہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشتگرد شیعہ نوجوانوں کے عزم کے شامنے اپنے اباواجداد کی طرح فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ امام بارگاہ مدینتہ العلم پر اس سے قبل بھی دہشتگردوں کی جانب سے حملہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال 8 ربیع الاول کے موقعے پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں گارڈ کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد واصل جہنم ہوگیا تھا۔ کئی سال پہلے امام بارگاہ پر دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ بھی کیا جاچُکا ہے.
.......
/169