ابنا: طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے گذشتہ روز شام کے وقت شہر حصارک انتظامیہ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس میں بہت سے لوگ مارے گئے تاہم طالبان کو کوئي نقصان نہیں پہنچا۔ادھر ننگر ہار کے گورنر کےترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کے اس حملے میں اس شہر کا ڈپٹی کمشنر اور تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے دھمکی دی ہے کہ جب تک قابض افواج افغانستان سے نکل نہیں جاتیں حملے جاری رکھیں گے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ افغاں اور بیرونی افواج کی مشترکہ کارروائيوں میں سترہ طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغان اور بیرونی افواج نے قندھار، ننگرہار، لوگر، خوست و ہلمند میں آپریش کرکے سترہ طالبان کو ہلاک کر دیا۔ طالبان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
.......
/169