29 جولائی 2012 - 19:30

شام میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں سعودی وہابیوں کی مسجد کا ایک پیش امام ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے ۔

ابنا:سعودی وہابیوں کی مساجد کے ایک پیش امام محمد سالم الحربی شام کے مغرب میں اریحا سے لاذقیہ جانے والے راستے میں شام کی سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سالم الحربی نو دیگر سعودی باشندوں کے ساتھ ملکر شام کی فوج کے خلاف جنگ کے لئے جارہا تھا۔

ادھر شام کی فوج نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے مسلح دھشت گردوں کی حامل بکتربند گاڑی کو جو شام کے مشرق میں دیر الزور سے اس ملک کے شمال میں واقع شہر حلب میں دہشت گردوں کی مدد کے لئے جارہی تھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

.....

/169