ابنا: قطیف میں مظاہرین نے شیخ نمر النمر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت کے خاتمہ اور جمہوریت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر جدہ میں بھی مظاہرین نے بھی اپنے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فوجیوں نے حال ہی میں سعودی عرب میں ایک ممتاز شیعہ عالم دین کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا ہے اور انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں جاری عوامی احتجاج میں شدت آگئی ہے شیخ نمر آل سعود کو امریکی آلہ کار سمجتھتے تھے اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔
.......
/169