ابنا: ملت جعفریہ کا ووٹ حضرت ولی العصر علیہ السلام (عجل اللہ فرجہ الشریف) کی امانت ہے ۔ ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میں جھنگ میں انتخابی حکمت عملی کے سلسلے میں منعقدہ ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جھنگ کی کابینہ کے اراکین کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملت جعفریہ اب اپنے حقوق کے لئے کسی شیلٹر میں نہیں جائے گی۔ ہم اپنا ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے تاکہ اسمبلیوں میں ایسے لوگ پہنچیں جوملت جعفریہ کے حقوق کی بات کریں۔ لاہور میں ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں جھنگ کی عوام کی بھرپور شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت کے اعتماد پر پورے اترے گی۔
.......
/169