ابنا: اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے گزشتہ شب پاکستان کے وزیر دفاع سید نوید قمر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون خصوصا دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیالات کیا۔
علی رضا حقیقیان نے اس ملاقات میں خطے میں دہشتگردی سے مقابلے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کی قدر دانی کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
پاکستانی وزیر دفاع نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں وسعت آرہی ہے۔
.......
/169