ابنا: قاہرہ ميں ہوائي اڈے کے حکام نے اس خبر کي تصديق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کے بعد فلسطيني شہري ويزے اور سيکورٹي پروٹوکول کے بغير آزادانہ طريقے سے مصر ميں آ جاسکيں گے۔ مصري حکومت نے يہ فيصلہ پير کو کيا۔مصري حکام نے اعلان کيا ہے کہ پير کو بھي ايسے سات فلسطينيوں کو قاہرہ کے ہوائي اڈے سے ملک ميں ويزے کے بغير داخل ہونے کي اجازت دي گئي جو ويزے کے بغير مصر پہنچے تھے۔مصري حکومت کے اس فيصلے کو بہت سے مبصرين کافي اہميت دے رہے ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب يہ ہے کہ مصري حکومت اب باقاعدہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنا چاہتي ہے۔واضح رہے کہ غزہ سن دوہزار سات سے محاصرے ميں ہے غزہ پر حماس کا کنٹرول ہے اور صہيوني حکومت نے اسے بند علاقہ قراردے رکھا ہے يہاں اہم بات يہ ہے کہ سابق مصري ڈکٹيٹر حسني مبارک نے بھي غزہ کا محاصر جاري رکھنے ميں اسرائيل کا بھرپور ساتھ ديا تھا۔گذشتہ پانچ سال ميں تقريبا پندرہ لاکھ فلسطيني غزہ ميں قيد ہوکر رہ گئے ہيں۔غزہ کے محاصرے کي وجہ سے اس شہر ميں انساني الميہ رونما ہونے کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ اس صورتحال ميں مبصرين کا کہنا ہے کہ مصري حکومت کا يہ فيصلہ جس ميں فلسطينيوں کے لئے مصر کے دروازے کھول دئے گئے ہيں امريکيوں کے لئے اہم پيغام کا حامل ہے خاص طور پر اس لئے بھي کہ امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے ابھي چند روز قبل ہي مصر کا دورہ کيا ہے۔ياد رہے کہ سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کے دور کا مصر مغرب کي پاليسيوں کا تابع محض بن کر رہ گيا تھا اور اس نے غزہ کا محاصرہ جاري رکھنےکے مسئلے ميں فلسطيني عوام کے رنج و آلام کي پرواہ کئے بغير رفح پاس بند کردي تھي جس سے فلسطيني شہري پوري طرح محصور ہو کر رہ گئے ہيں۔ ليکن اس وقت مصر ميں صورتحال کافي تبديل ہوچکي ہےاور يہ توقع کي جارہي ہے کہ مصر کي موجودہ حکومت فلسطين کے مسئلے ميں گذشتہ حکومت کي پاليسيوں پر مکمل طور پر نظر ثاني کرے گي کيونکہ خود موجودہ صدر محمد مرسي نے اپني انتخابي مہم کے دوران اس بات کا وعدہ کيا تھا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرديں گے۔مصري صدر نے اپنے تازہ ترين انٹرويو ميں بھي کہا ہے کہ وہ صہيوني حکومت کے مقابلے ميں فلسطينيوں کي حمايت کريں گے اور ان کے رنج و آلام کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کريں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب اس کے بعد مصر اور غزہ کي سرحد کو کھول ديا جائے گا تاکہ اس راستے سے لوگوں کي آمد و رفت اور تجارت ہوسکے۔ علاوہ ازيں خود اخوان المسلمين نے بھي انتخابي مہم کے دوران غزہ محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا تھا۔
.......
/169