23 جولائی 2012 - 19:30

مصر کے صدر محمد مرسی نے ہشام قندیل کو وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔

ابنا: ہشام قندیل مصر کے پانی کے وزیر تھے اور محمد مرسی نے قاہرہ کے مصر الجدیدہ علاقے میں ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔مصر کے وزیر اعظم کا اعلان ایسی حالت میں کیا گيا ہے کہ جب صدر کے ترجمان یاسر علی نے آج صبح کہا تھا کہ جمعرات سے قبل تک نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ایسا نظر آتا ہے کہ  مصر کے نئے وزیر اعظم کے نام کے اعلان میں تاخیر سے نہ صرف مصر کے عوام بلکہ آزادی اور انصاف پارٹی کے افراد میں بھی اشتعال پیدا ہوچکا تھا کیونکہ اس جماعت کے نائب سربراہ عصام العریان نے نئے وزیر اعظم کے نام کے اعلان میں دیر کۓ جانے پر تنقید کی تھی۔

.......

/169