23 جولائی 2012 - 19:30

کراچي کے مختلف علاقوں ميں کارروائي کر کے لياري گينگ وار کے مطلوب ملزم سميت 5 ملزمان کو گرفتار کر ليا گيا ہے جبکہ گڈاپ کے علاقے سے ايک کروڑ چاليس لاکھ روپے سے زائد ماليت کا چائے سے بھرا کنٹينر برآمد کر ليا گيا ہے.

ابنا: گڈاپ سٹي پوليس نے کارروائي کر کے گزشتہ دنوں چھينے گئے چائے سے بھرا کنٹينر برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر ليا ہے. پوليس کے مطابق برآمد کيے گئے کنٹينر کي قيمت ايک کروڑ چاليس لاکھ روپے سے زائد کي ہے. دوسري جانب رضويہ سوسائٹي سے پوليس نے لياري گينگ وار کے مطلوب ملزم فرقان عرف يعقوب درزادہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرليا. رابطہ کرنے پر ايس ايس پي سينٹرل عاصم قائمخاني نے بتايا کہ ملزم نے رضويہ سوسائٹي، پاک کالوني اور حسين آباد ميں ٹارگٹ کر کے 8سے زائد افراد کو قتل کيا ہے اور اس سے مزيد تفتيش جاري ہے.

.......

/169