20 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں حکومت کے حامی ایک مزاحمتی گروپ کے مرکز پر خودکُش حملے میں نو افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صُبح کُرم ایجنسی کے علاقے سپی ٹل میں حکومت کے حامی مزاحمتی کمانڈر مُلا نبی کے مرکز کے ساتھ ایک خودکُش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔ حملے کے وقت مرکز میں درجنوں شدت پسند موجود تھے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچیاں اور ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق جس علاقے میں خودکُش دھماکہ ہوا ہے اس علاقے کی سرحدیں شمالی وزیرستان سے لگی ہوئی ہیں۔ اس علاقے میں پہلے بھی شدت پسندی کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔

........

/169