20 جولائی 2012 - 19:30

امریکہ کے ماہر قانون پروفیسر ڈین جوئینر نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے تعلق سے اپنے غلط موقف کی اصلاح کرے۔

ابنا: پروفیسر ڈین جوئینر نے پریس ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قانونی لحاظ سے پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی اور ایٹمی مواد استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے مطابق ایران میں یورینیم کی افزودگي قانون کے مطابق ہے اور امریکہ کو اس سلسلے میں اپنے موقف کی اصلاح کرنی چاہیے۔ اس امریکی ماہر قانون نے کہا کہ عالمی معاہدوں اور قوانین کی رو سے تمام ملکوں کو پرامن مقاصد کے لئے اٹامک فیول سائیکل رکھنے کا حق حاصل ہے۔ یاد رہے صیہونی حکومت ، امریکہ اور بعض یورپی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام لگاتے ہیں کہ اس کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کا حامل ہے۔اسی بہانے مغرب نے ایران پر طرح طرح کی پابندیاں بھی لگا رکھی ہیں۔ ایران نے بارہا کہ ہے کہ وہ اپنے پر امن ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

.......

/169