ابنا: اس انقلابی تنظیم کے سینئر رہنما عبدالجلیل خلیل نے کہا ہے کہ آل خلیفہ نے دوہزآر گيارہ سے اب تک ایک سو چالیس فیصلے کئے ہیں جو فرقہ وارانہ ذہنیت اور تعصب پر مبنی ہیں۔ عبدالجلیل نے کہا کہ وزارت تعلیم بدستور ملت بحرین کو اپنے متعصبانہ فیصلوں کا شکار بنارہی ہے ان ٹیچروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ہے جنہوں نے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئے تھے۔
جمعیت الوفاق ک ےمطابق آل خلیفہ کھلم کھلا ملک کی اکثریت کے خلاف امتیازی پالیسیاں لاگو کرتی ہے اور انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔ جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ آل خلیفہ اپنی متعصبانہ اور فرقہ وارانہ پالیسیوں سے سارے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے اور اکثریت کو ہر طرح سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی ا کثریت ہے جو اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے۔
.......
/169