18 جولائی 2012 - 19:30

کوہاٹ ..... کچہ پکہ سے سپایا جانے والی شیعہ مسافر وین کو طالبان دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک 13 مومنین جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابنا: طلاعات کے مطابق شہدا اور زخمیوں میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا اور دھماکے کے بعد طالبان دہشتگرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے مگر حکومت نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ساری ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ڈا ل کر معاملے کو رفہ دفہ کردیا۔ملت تشیع کے لئے یہ وقت دورِ حاضر کی کربلا سے کم نہیں کہ ایک ہی گھنٹے کے اندر 14 مومنین کو کوہاٹ اور کراچی میں شہید کر دیا گیامگر میڈیا، عدلیہ اور سیکیورٹی ادارے خاموش۔ حسین ابن علیؑ کے چاہنے والے شیرِ خدا کے ماننے والے آج خاموش۔ ۔ ۔ ۔ ۔ طاقت رکھنے کے باوجود بھی کمزور۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مگر کیوں؟؟؟؟؟اگر ہم اسی طرح خاموش رہے تو حالات مزید خطرناک ہو سکتے ہیں....../169