ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے شامی ہم منصب ولید المعلم کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اس ملک کے وزیر دفاع سمیت متعدد اعلی فوجی حکام کے دہشتگردی کی واردات میں جان بحق ہونے پر انہیں تعزیت پیش کرتے ہوئے شام کی قوم اور اس ملک میں اصلاحات کی حمایت کی –اس سے قبل افریقہ اور عرب ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے العالم سے گفتگو میں دمشق میں قومی سلامتی کونسل کی مرکزی عمارت میں آج ہونیوالی دہشتگردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ افراد اور ممالک جو شام میں ہتھیار بھیج کر اس ملک میں بدامنی کے درپے ہیں اپنے اہداف میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے –شام کے دارالحکومت دمشق میں اعلی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے اجلاس کے موقع پر آج ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں شام کے وزیر دفاع سمیت متعدد اعلی فوجی حکام جان بحق و زخمی ہوگئے......./169
18 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 330167
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے وزیر دفاع کے آجکے دہشتگردانہ حملے میں جان بحق ہونے پر اس ملک کے وزیر خارجہ کو تعزیت پیش کی –