18 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

ابنا: دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ آج صبح دس بجے شروع ہوئي۔صدارتی انتخاب میں حکمراں اتحاد ، یو پی اے ، کی طرف سے پرنب مکھرجی اور حزب اختلاف کی طرف سے پی اے سنگما ملک کے سب سے بڑے عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔پرنب مکھرجی کو اپوزیشن اتحاد کی بعض جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ووٹوں کی گنتی اتوار کو ہوگي اور نتائج بھی اتوار کی شام تک آنے کی امید ہے۔ہندوستان میں صدر کا انتخاب براہ راست نہیں ہوتا بلکہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے اراکین صدر کو منتخب کرتے ہیں۔ان ارکان کے ووٹوں کی تعداد کا تعین ان کے حلقے کی آبادی کے تناسب سے ہوتا ہے۔سات سو چھہتر اراکین پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے چار ہزار ایک سو بیس اراکین نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔مجموعی طور پر ووٹوں کی تعداد دس لاکھ اٹھانوے ہزار ہے۔......./169