ابنا: مئیر داگان نے کہا ہےکہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے درپے نہیں ہے اور ایران پر حملے نہایت خطرناک ہونگے کیونکہ ایران حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائيل کے چپے چپے کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنائے گا۔ مئیر داگان نے کہا کہ ایران پر حملوں سے نہ صرف یہ کہ ایران سارے اسرائيل کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنائے گا بلکہ حزب اللہ لبنان بھی ایران کا بھر پور ساتھ دے گا۔ صہیونی جاسوسوں کے سابق سربراہ نے کہا کہ اور بھی راہیں موجود ہیں جن سے تشدد اور طاقت کے استعمال سے بچا جاسکتا ہے ۔
.......
/169