ابنا: سرینگر ...سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ شب ہندوستانی فوج کے ایک گروہ اور کشمیری عسکریت پسندوں کے مابین ہونیوالی جھڑپ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے – مذکورہ فوجی عسکریت پسندوں کی تلاش میں گھات لگا کر بیٹھے تھے کہ اس دوران ان پر گولیاں چلائی گئیں –بعض ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں اہلکار آپسی فائرنگ میں زخمی ہو گئے لیکن پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے.
دوسری جانب ہندوارہ میں پولیس اور فوج نے ایک اطلاع ملنے کے بعد بدشنگی جنگل میں ایک عسکریت پسند کو محاصرے میں لیا – اس موقع پر ہونیوالی جھڑپ میں مذکورہ عسکریت پسند جان بحق ہوگیا جس سے فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے.
.......
/169