17 جولائی 2012 - 19:30

شام کے دارالحکومت دمشق کے نائب پولیس سربراہ نامعلوم مسلح افراد سے جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوا.

ابنا: بریگئیڈیئر جنرل "عیسی دوبا " کل دمشق کے المیدان علاقے میں شام کی فوج اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ میں شدید زخمی ہوئے تھے اور آج  اسپیتال میں انکی موت ہوئی.

گذشتہ تین دنوں کے دوران دمشق کے بعض علاقوں بالخصوص  المیدان، نہرعیشه اور التضامن میں شام کی فوج اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں.

رپورٹ کے مطابق التضامن علاقے کو دہشتگردوں سے خالی کردیا گیا ہے اور وہ المیدان علاقے کی طرف فرار ہوئے ہیں جہاں فوج نے ان کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کو کل صبح تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی ہے-

.......

/169