16 جولائی 2012 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں سے لدے امریکی بحری بیڑے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نگاہوں میں صرف لوہے کے ٹکرے ہیں اورغیر علاقائي طاقتوں کی اس علاقہ میں لشکر کشی کا ہمیں کوئي خوف نہیں ہے.

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے مشہد مقدس میں سپاہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں سے لدے امریکی بحری بیڑے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نگاہوں میں صرف لوہے کے ٹکڑے ہیں اور ہمیں اس علاقہ میں غیرعلاقائي طاقتوں کی لشکر کشی کا کوئي خوف نہیں ہے انھوں نے کہا کہ امریکی بحری بیڑے صرف لوہے کے ٹکڑے ہی ہیں۔سلامی نے کہا کہ امریکی بحری جہازوں کی بزرگی سے  سپاہ کو کوئي خوف نہیں ہے کیونکہ وہ جتنے بڑے ہوں گے ان کو نشانہ بنانا اتنا ہی آسان ہوگا۔

 میجر جنرل سلامی نے سپاہ اور رضا کار فورس کو حضرت امام خمینی (رہ) کا ذہنی معجزہ قراردیتے ہوئےکہا کہ سپاہ اور بسیج  الہی لشکر ہیں جنھیں حضرت امام خمینی (رہ) نے تشکیل دے کر مسلمانوں پر کفار کے غلبہ کی راہ کو مسدود کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی راہ پر گامزن رہ  کر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے سپاہ اور بسیج کو جدید دور کے مطابق قوی اور مضبوط بنادیا ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ آج ایرانی سپاہ خلیج فارس میں اسلام کے پرچم کے سائے میں حرکت کررہی ہے اور دشمن کی تمام حرکات و سکنات کو زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔

.......

/169