ابنا: جماعت اسلامي کي اس ريلي کي قيادت جماعت کے امير منورحسن اور ديگر رہنماؤں نے کي -پروگرام کے مطابق ريلي کے شرکا جمرود بازار ميں تاريخي باب خيبر کے سامنے پاکستان اور افغانستان کي شاہراہ پر دھرنا ديں گے -اس سے پہلے باب خيبر کے سامنے ريلي کے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامي کے امير منور حسن نے نيٹو سپلائي بحال کرنے کے حکومتي فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے اسے عوامي خواہشات کے منافي قرارديا - اس موقع پر سيکورٹي کے انتہائي سخت انتظامات کئے گئے ہيں اور جمرود بازار کو رکاوٹيں کھڑي کرکے بند کرديا گيا ہے - جلسے ميں جانے سے پہلے لوگوں کي سخت تلاشي لي گئي - جماعت اسلامي کے کارکنوں نے پير اور منگل کي درمياني رات پشاور ميں دھرنا ديا اور پوري رات وہيں گذاري -ادھر کراچي سے نيٹو کے لئے تيل کي سپلائي آج بھي شروع نہ ہوسکي پاکستان ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ نيٹو فوجيوں کے لئے تيل لے جانے والے آئل ٹينکروں کي روانگي ميں تاخير کا سبب آئل ٹينکروں کے راستے ميں سيکورٹي چيک پوسٹ کا قائم نہ ہونا ہے -جبکہ آئل ٹينکروں کو ابھي تک تيل کمپنيوں سے تيل کي فراہمي بھي نہيں ہوئي ہے -
.......
/169