ابنا: صہیوني ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کي تعداد ميں اسرائيليوں نے تل ابيب، بيت المقدس، حيفا، اور ايلات سميت مقبوضہ فلسطين کے مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے اور صہیوني ریاست کے وزير اعظم کے استعفے کا مطالبہ کيا-مظاہرے ميں شريک لوگ اسرائيل کي ابتر معاشي صورتحال اور سماجي نا انصافيوں کے خلاف بھي نعرے لگا رہے تھے-مظاہرين نے نتنياھو حکومت کو موجودہ خراب صورتحال کا ذمہ قرار ديتے ہوئے سرکاري پاليسيوں کي سخت الفاظ ميں مذمت کي -دوسري جانب ايک اسرائيلي خاتون نے ابتر معاشي صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ايلات شہر ميں بيمہ کمپني کي ايک عمارت کو آگ لگانے کي کوشش کي - مذکورہ خاتوں کو اسرائيلي پوليس نے حراست ميں ليکر جيل بھيج ديا ہے-ايک اور اطلاع يہ ہے کہ معاشي صورتحال سے نالاں ايک شخص نے برسبع کي بلديہ کے سامنے خود سوزي کي کوشش کي جسے پوليس نے ناکام بناديا-اسرائيل ميں گزشتہ ايک سال سے معاشي بدحالي اور سماجي ناانصافيوں کے خلاف بڑے پيمانے پر مظاہرے ہورہے ہيں-اتوار کے روز ايک شخص نے بطور احتجاج خود سوزي کرلي جس کے بعد احتجاج اور مظاہروں نے نيا رخ اختيار کرليا ہے-.......
/169