15 جولائی 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ سرمايہ دارانہ نظام اپني آخري سانسيں لے رہا ہے اور اس کےبچنے کا کوئي امکان نہيں ہے-

ابنا: يہ بات انہوں نے اتوار کي شام تہران ميں بيسويں بين الاقوامي قراني نمائش کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-
صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ انسانوں کي ہدايت کے راستے ميں رکاوٹ ڈالنے والا پرتشدد نظام کيمونزم  دنيا سے مٹ گيا ہے اور اب سرمايہ دارانہ نظام بھي اپني آخري سانسيں لے رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ قرآني ثقافت ، انسان کامل اور پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ واليہ وسلم کي تعليمات کي جانب بازگشت موجودہ عالمي نظام کو درپيش مشکلات کا بنيادي حل ہے-
صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ دنيا کي موجودہ حالت کو ديکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ شيطان نے انساني ذہنوں کو قرآني حقائق سے دور کرنے کے لئے زبردست سرمايہ کاري کي ہے-
اس موقع پر صدر احمدي نژاد نے قرآني تعليمات کے حوالے سے نماياں خدمات انجام دينے والے افراد ميں  تعريفي اسناد اور شيلڈ بھي تقسيم کيں-

.......

/169